بن خالد الخزاعی: ایک روایت میں نخعی مذکور ہے اس امر میں اختلاف ہے کہ آیا انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی یا نہ ان کی والدہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں، یہ کوفے میں سکونت پذیر ہو گئے تھے۔
ان سے ابو اسحاق سبیع نے روایت کی، کہ ایک دفعہ ایک بادل اٹھا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ گھٹا نصر بنو کعب پر برسے گی نیز ان سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کون ہے جو اس تلوار کا حق ادا کرے گا اس جماعت میں سے ایک شخص نے اٹھالی دشمن کی صفوں میں گھس گیا اور شہید ہوگیا ذیل کا مصرع اسی نے کہا تھا۔
اتا الذی عاھدنی خلیلی: میں ہی وہ آدمی ہوں جس سے اس کے دوست نے وعدہ کیا تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔