ابن ابی حرب۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ عبدان نے ان کا ذکر کیا ہے اور اس میں اختلاف ہے عبدان نے ابو سعید اشج سے انھوں نے وکیع سے انھوں نے سفیان سے انھوں نے عطاء بن سائب سے انھوں نے حرب بن ابی حرب سے انھوں نے نبی ﷺ سے رویت کی ہے کہ آپ نے فرمایا مسلمانوں پر عشر نہیں ہے عشر یہود و نصاری پر ہے۔ اس حدیث کو ابو نعیم یعنی فضل بن وکین نے سفیان سے انھوں نے عطاء سے انھوں نے حرب بن عبید اللہ سے انھوں نے انے ماموں سے جو بکر بن وائل کے ایک شخص تھے روایتکی ہے اور جریر نے عطا سے انھوں نے حرب بن ہلال ثقفی سے انھوں نے ابو امیہس ے جو بنی ثعلبہ کے ایک شخص تھے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ مں کہتا ہوں کہ حرب بن ابی حرب اگر قبیلہ بکر کے ہیں تب تو کچھ بھی اختلاف نہ رہے گا کیوں کہ قبیلہ بکر سے ہونا اور بنی ثعلبہس ے ہونا ایک بت ہے اس لئے کہ ثعلبہ بیٹِ ہیں عکابہ بن صعب بن علی بن بکر بن وائل کے ہاں ان سے روایت کرنے والے یعنی عطاء کی بابت البتہ اختلاف ہے بعض لوگ تو کہتے ہیں کہ وہ حرب سے اور وہ نبی ﷺ سے رویت کرتے ہیںا ور بعض لوگ کہتے ہیں کہ وہ حرب سے اور وہ کسی اور اصحابی (یعنی) اپنے ماموں ابو امیہ سے روایت کرتے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)