ابن حارث محاربی۔ ان سے ربیع بن زیاد نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم نے عورتوں کو درس (نام خوشبو) کے استعمال کا حکم دے دیا ہے درس (اس زمانے میں) یمن سے آگیا تھا۔ ان کا تذکرہابو عمر اور ابو نعیم اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)