بن حبان العبدی: کم عمر صحابہ میں سے تھے خلیفہ نے ولید بن ہشام سے انہوں نے والد سے انہوں نے دادا سے روایت کی کہ عثمان بن ابو العاص نے ہرم بن حبان کو ۱۰؍ ہجری میں قلعۂ الشیوخ کو فتح کرنے کے لیے روانہ کیا پھر ۱۸؍ ہجری میں ابو شہر کی تسخیران کے سپرد ہوئی دورانِ محاصرہ حاکم شہر نے ایک عورت کو دیکھا کہ بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے بیٹے کو کھا رہی تھی حاکم شہر نے یہ دل دوز منظر دیکھ کر صلح کرلی اور شہر مسلمانوں کے حوالے کردیا ابو عمر نے اس کا ذکر کیا ہے۔