ابن ابی بن کعب۔ انصاری سلمی۔ بعض لوگ ان کو حزم کہتے ہیں بعض لوگوںکا بیان ہے کہ یہی حضرت معاذ بن جبل کے پیچھے نماز عشاء میں شریک تھے اور جماعت کو چھوڑ کر خود تنہا نماز پڑھ کر چلے آئے تھے پھر ایک نے دوسریکی شکایت نبی ﷺ سے کی اور رسول خدا ﷺ نے حضرت معاذ سے فرمایا کہ اے معاذ کی تم فتنہ میں ڈالنے والے ہو۔ اس حدیث کو عبد العزیز بن صہیب نے حضرت انس سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کاہ ان کا نام حرام بن ابی بن کعب ہے اور عبد الرحمن بن جابر نے اپنے والد سے روایت کیا ہے اور ان کا نام حزم بتایا ہے اور بعض لوگوں نے ان کا نام سلیم بتایا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)