ابن امیہ کعبی۔ ان سے ان کے بیٹے عبداللہ بن حراش نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ کو دیکھا کہ آپ وادی محسر میں فروکش تھے ان کا تذکرہ ابو موسی نے حے کی ردیف میں لکھاہے اور کہا ہے کہ ابن طمخان نے بھی ان کو حای مہمملہ کی ردیف میں لکھا ہے اور ابن ابی حاتم نے خاے معجمہ کی ردیف میں انکا نام لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)