کنیت ان کی ابو سلمی رسول خدا ﷺ کے چرواہے تھے۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ان کی حدیث ولید بن مسلم نے عبدالرحمن بن یزید بن جابر سے انھوں نے ابو سلام اسود سے انھوں نے حریث ابو سلمی رای رسول خدا ﷺ سے رویت کی ہے وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول
خداﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ پانچ چیزیں بڑی مبارک ہیں نزازوی اعمال میں ان کا وزن بہت زیادہ ہے (وہ پانچ چیزیں یہ ہیں) لا الہ الا اللہ واللہ اکبر و سبحان اللہ والحمد للہ اور نیک فرزند جس کی وفات ہو جائے اور صبر کیا جائے س حدیث کو لیث ابن سعد نے ولید سے اسی طرح روایتکیا ہے اور اس حدیث کو زید بن یحیی بن عبید نے اور ابراہیم بن عبداللہ بن علاء ابن زید نے عبداللہ بن علاء سے انھوں نے ابو سلامس ے انھوں نے ثویان سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے۔ ان کا تزکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)