ابن زید الخیل۔ طائی۔ ان کا نسب ان کے والد کے نام میں ان شاء اللہ تعالی ذکر کیا جائے گا یہ اور ان کے بھائی کمنف بن زید مرتدین کے قتال میں خالد بن ولید کے ستھ تھے۔ ابو عمر نے ان کے والد زید الخیل کے تذکرہ میں لکھا ہے کہ ان کے دو بیٹِ تھے مک اور حریث جن کو بعض لوگ حارث بھی کہتے ہیں یہ دونوں مسلمان تھے اور نبی ﷺ کے صحابی تھے اور قتال مرتدین میں خالد کے ہمراہ شریک تھے ابو عمر نے ان دونوں کا تذکرہ مستقل نہیں لکھا ان کا تذکرہ ابو علی غسانی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)