ابن حسان شیبانی۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام حارث ہے حارث کے نام میں ان کا حال گذر چکا ہے قیلہ منبت مخرمہ کے شوہر تھے۔ بکر بن وائل کے وفد تھیلہا ہم ان کے ذکر کو طول نہیں دیتے ان کا نام حارث ہی صحیح ہے اس مقام میں ان کا ذکر ابو نعیم اور ابو عمر اور ابو موسی نے یہاں لکھا ہے اور باقی سب لوگوں نے حارث کے نام میں ان کا ذکر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)