ابن شیبان۔ قبیلہ بکر بن شیبان کے وفد تھے۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ عبدان نے ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ بعض لوگ ان کو حار ثبن حسان کہتے ہیں یہ دونوں ایک ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے میں کہتا ہوں کہ ابو موسی نے جو عبدان سے ان کا نسب نقل کیا ہے یہ نہایت مجیب و غریب قول ہے بکر بن شیبان کون قبیلہ ہے ہاں اگر شیبان بن بکر کہتے تو البتہ صحیح ہوتا۔ اور یہ کہتا کہ یہ دونوں ایک ہیں ایک کیوں کر ہوسکتے ہیں ایک تو حریث بن شیبان دوسرے حریث یا حارث بن حسان ہیں شاید انھوں نے حریث کو قبیلہ شیبان سے دیکھا اور من کی جگہ ابن کا لفظ کر دیا اس قسمکی غلطی اکثر ہو جاتی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)