ابن عمرو بن عثمان بن عبید اللہ بن عمر بن مخزوم قریشی مخزومی۔ والد یں عمر اور سعید فرزندان حریث کے یہ سب لوگ صحابی ہیں ان کے بیٹِ عمرو نبی ﷺ کے حضور میں لائے گئے ور حضرت نے ان کے لئے دعا کی تھی۔انکی حدیث عطاء بن سائب نے عمرو بن حریث سے انھوں نے اپنے والد حریث سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کماۃ من کے قسم ہے اس کا پانی آنکھ کے لئے شفا ہے۔ اس حدیث کو عبد الملک بن عمیر نے عمرو بن حریث سے انھوں نے سعید بن زید سے روایت کیا ہے اور یہی صحیح ہے۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ مگر ابن مندہ اور ابو نعیم نے حریث بن ابی حریث کا تذکرہ قائم کیا ہے اور بعد اس کے باو نعیم نے ان کا نسب بیان کیا ہے بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی اور ہیں حالانکہ وہ یہی ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)