ابن زید بن عبد ربہ بن ثعلبہ بن زید۔ بنی جشم بن حارث بن خزرج سے ہیں۔ غزوہ بدر میں اپنے بھائی عبداللہ بن زید کے ستھ شریک تھے عبداللہ بن زید وہی ہیں جنھوںنے اذان کو خواب میں دیکھا تھا اور باتفاق سب لوگوں کے احد میں بھی شریک تھے۔ ابوعمر نے ان کا نسب ایسا ہی بیان کیا ہے اور ابونعیم اور ابو موسی نے ان کا نسب اس طرح لکھا ہے حریث بن زید بن ثعلبہ بن عبدربہ ابن زید بن حارث بن خزرج خزارجی میں کہتا ہوں کہ انھیں دونوں کا ول حق ہے یہ حریث بن جشم بن حارث بن خزرج سے نہیں ہیں بلکہ بنی زید بن حارث سے ہیں ابن اسحاق نے بھی ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے اور کہا ہے حریث بن زید بن ثعلبہ بن عبدربہ بن زید ہشام کلبی نے بھی ان کی موافقت کی ہے واللہ اعلم۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)