حبیب بن خدرہ نے حریش سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں اپنے والد کے اتھ تھا جب حضرت اعز سنگسار کئے گئے جب ان کے پتھر زیادہ لگے تو مجھے لرزہ آگیا رسول خدا ﷺ نے مجھے لپٹا لیا میرے اوپر آپ کا پسینہ ٹپکا جس میں مشک کی ایسی خوشبو تھی۔انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔ ابن ماکولا نے کہا ہے کہ خدرہ بضم خای معجمہ و سکون دال مہملہ و فتح را ہے اور بعید ا سکے ہی ہے حریش کی اولاد میں سے ایک شخص تھے وہ اپنے والد کے ہمراہ تھے جب نبی ھ نے حضرت ماعز کو سنگسار کیا ان سے ابوبکر بن عیاش نے روایتکی ہے اور ابن عینیہ نے چند اشعار روایت کئے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)