ابن ہلال قریعی۔ ابو تمام طائی نے ان کے چند اشعار حماسہ میں لکھتے ہیں جو ان کے صحابی ہونے پر دلالت کرتے ہیں ان میں سے شروع کے اشعار یہ ہیں۔
شھدن مع النبی مسومات حنینا و ھی دامیتہ الحوامی ووققہ خالد شہدت و حکت سنابکھا علی البلد الحرام
(٭ان اشعار کا ترجمہ سبق میں لکھا جاچکا ہے)
پس اگر یہ اشعار صحیح ہیں تو بلاشک یہ صحابی ہیں۔ اور ابن ہشام نے کہا ہے کہ یہ اشعار حجاج بن حکیم سلمی کے ہیں ہم ان کو جیم کی ردیف میں لکھ چکے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)