ابن شراحیل کندی۔ صحابی ہیں۔ ولید بن مسلم نے عمرو بن قیس کندی سکونی سے انھوں ن حریز سے روایت کی ہے اور اسماعیل ابن عیاش نے عمرو بن قیس سے انھوں ن حریز سے انھوں نے بواسطہ کسی اور شخص کے نبی ﷺ سے روایت کی ہے۔ ابو زرعہ دمشقی نے کہا ہے کہ اسماعیل کا قول زیادہ صحیح ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔ حریز بفتح حاء و کسر را ہے اور آخر میں رے ہے۔ یہ ابن ماکولا کا قول ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ سال جارف واقع سن۶۶ھ میں شہید ہوئے تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)