یا ابو حریز۔ اسی طرح شک کے ساتھ مروی ہے۔ ان سے ابو لیلی کندی نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے کہ میں رسول خدا ﷺ کے حضور میں پہنچا آپ منی میں خطبہ پڑھ رہے تھے پس میں نے اپنا ہاتھ آپ کے سواری پر رکھ لیا میں نے دیکھا کہ اس کا زین بھیڑ کی کھال کا تھا ان کا تذکرہ ابو مسعود نے افراد میں لکھاہے اور انھوں نے کہا ہے کہ ان کا نام جریر یا ابو جریر ہے جیم کے ساتھ مگر پہلا ہی قول صحیح ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)