ابن ازمغ ہمدانی۔ ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا جاتا ہے۔ ان کی وفات حضرت معاویہ کے آخر زمانے میں ہوئی۔ یہ ابو عمر کا قول ہے۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ عبدان نے ور ابن شاہین نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا ہے اور ابن شاہین نے کہا ہے کہ انھوں نے جاہلیت کا زمانہ بھی پایا ہے یہ تابعی ہیں حضرت عمر وغیرہ سے انھوںنے رویت کی ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)