ابن عبد قیس بن قیط بن عامر بن امیہ بن طرب بن حارث بن فہر۔ انکے بھائی سعید بن قیس اور یہ حبش کے مہاجرین سے تھے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا تذکرہ یہاں لکھا ہے اور پھر دوبارہ ابن مندہ نے اور ابو نعیم نے ان کا ذکر حارث بن قیس کے نام میں لکھاہے وہاں بھی ان کا ذکر آئے گا حالانکہ یہ دونوں ایک ہیں واللہ اعلم۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)