ابن عبداللہ بن اوس ثقفی۔ بعض لوگ ان کو حارث بن اوس کہتے ہیں ان کا ذکر ہوچکا ہے یہ حجازی ہیں۔ طائف میں رہتے تھے۔ انھوں نے حائضہ عورت کے برے میں روایت کی ہے کہ اس کو آخر میں کعبہ کا طوف کرنا چاہئے۔ ہمیں ابراہیم بن محمد بن مہران وغیرہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں کروخی نے اپنی سند سے ابو عیسی ترمذی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں انصر بن عبدالرحمن کوفی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محاربینے حجاج بن ارطاۃ سے انھوں نے عبدالملک بن مغیرہ سے انھوں نے بدالرحمن بلیمانی سے انھوں نے عمرو بن اوس سے انھوں نے حارث بن عبید اللہ بن اوس سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے کہ جو شخص حج کعبہ کرے اس کو آخر میں کعبہ کا طواف کرنا چاہئے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھاہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)