ابن عبداللہ بن سائب بن مطلب بن اسد بن عبد العزی بن قصی۔ ان کی حدیث سعید مقبری نے ان سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا قریش پر پیش قدمی نہ کرو اور نہ قریش کو پڑھائو اگر قریش کو تکبر نہ پیدا ہو جاتا تو میں بتا دیتا کہ کس وجہ سے اللہ عزوجل کے نزدیک ان کی بزرگی ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)