ابن ابی صعصعہ قیس بزائی صعصعہ کے بھائی ہیں۔ ابو صعصعہ کا نام عمرو بن زید بن عوف بن منذول بن عمرو بن غنم بن مازل بن نجار جنگ یمامہ میں شہید ہوئے ان کے تین بھائی تھے قیس اور ابو کلاب اور جابر ابو کلاب اور جابر غزوہ موتہ میں شہید ہوئے تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ ان لوگوںکے نام میں جو انصار سے غزوہ طائف میں شہید ہوئے تھے بنی مازن بن نجار سے حارث بن سہل بن ابی صعصعہ کا نام روایت کرتے تھے یہ ابن مندہ کا قول ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض متاخرین نے ان کا ذکر کیا ہے اور ان سے اس میں وہم ہوگیا اور انھوںنے تصحیف کر دی ہے ان کا صحیح نام حباب بن سہل بن صعصعہ ہے اور انھوں نے اپنی ابو جعفر طفیلی سے انھوں نے ابن اسحاق سے ان لوگوں کے ناموں میں جو انصار کی شاخ بنی مازن بن نجار سے غزوہ طائف میں شہید ہوئے حباب بن سہل ابن ابی صعصعہ کا نام روایت کیا ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ ابو نعیم نے ابن مندہ پر ناحق الزام لگایا ہے کہ انھوں نے تصحیف کی۔ ابن بکیر نے ابن اسحاق سے ایسا ہی نقل کیا ہے جیسا ہم نے بیان کیا اور ابن ہشام بکائی سے انھوں نے ابن اسحاق سے نقل کیا ہے اور سلمہ نے بھی ابن اسحاق سے ایسا ہی نقل کیا ہے اور ابو عمر نے بھی ابن مندہ کے مثل ان کا تذکرہ لکھا ہے مگر انھوں نے اپنے قول کو کسی کی طرف منسوب نہیں کیا اور یہ کوئی پہلا نام نہیں ہے جس میں اختلاف ہوا ہو وہم اگر ہوا ہے تو نفیلی سے ہوا ہے کیوں کہ تین آدمیوں نے ابن اسحاق سے ابن مندہ کے مثل نقتل کیا ہے پس ایک شخص کے کہنے سے تین آدمیوں کا قول رد نہیں کیا جاسکتا۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)