ابن ابی ضرار۔ ابو ضرار کا نام حارث بن عائذ بن مالک بن جذیمہ جذیمہ کا نام مصطلق بن سعد بن کعب بن عمرو بن ربیعہ خزاعی ہیں مصطلقی ہیں والد ہیں جویریہ زوجہ نبی ﷺ بنت حارث کے۔ ابن اسحاق نے لکھا ہیک ہ رسول خدا ﷺ نے جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار سے نکاح کیا وہ قبیلہ خزاعہ کی شاخ بنی مصطلق کی قیدیوں میں تمہیں اور ثابت بن قیس ابن شماس کے حصہ میں آئی تھیں پھر انھوں نے پورا قصہ بیان کیا بعد اس کے کہا کہ ان کے والد حارث بن ابی ضرار اپنی بیٹی کی طرف سے فدیہ دینے کو آئے جب مقام عقیق میں پہنچے تو جو اونٹ وہ فدیہ دینیکے لئے لائے تھے ان میں سے دو اونٹ ان کو بہت چھے معلوم ہوئے اور ان دونوں کو وادی عقیق کے کسی درے میں چھپا دیا بعد اس کے نبی ﷺ کے حضور میں آء اور کہا کہ اے محمد آپ لوگوں نے میری بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے یہ اس کا فدیہ ہے رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ وہ دونوں اونٹ کہاں ہیں جو تم نے مقام عقیق کے فلاں فلاں درے میں چھپا دیے ہیں حارث (اس معجزہ کو سنتے ہی بول اٹھے کہ اشھد ان لا الہ الا اللہ و انک رسول اللہ میری اس بات پر سوا اللہ کے کوئی مطلع نہ تھا حارث اور ان کے دونوں بیٹے اور ان کی قوم کے بہت سے لوگ مسلمان ہوگئے ان حارث کا تذکرہ ابو علی غسانی نے ابو عمر پر اتدراک کرنے کے لئے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)