ابن انس بن مالک بن عبید بن کعب۔ انصاری۔ موسی بن عقبہ نے اہل بدر میں ان کا ذکر کیا ہے ور ابن شہاب سے نقل کیا ہے کہ بنی نبیت کی شاخ بنی عبد الاشہل سے حارث بن انس بن مالک بن عبید بن کعب غزوہ بدر میں شریک تھے۔ یہ ابو نعیم کا قول ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ ابن اسحاق ن ان کو حارث بن انس بن رافع لکھا ہے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ (ان کا نام) حارث بن انس ابن مالک بن عبید بن کعب ہے ان کا تذکرہ موسی بن عقبہ نے اہل بدر میں کیا ہے۔ اس میں اعتراض ہے مجھے شبہ ہوتا ہیک ہ یہ اشہلی ہیں رفع کے بیٹے یعنی وہی ججن کا تذکرہ اس سے پہلے ہوچکا۔ انکا تذکرہ ابو نعیم اور ابو عمر نے لکھاہے اور اس پر اس سے پہلے تذکرہ میں بحث ہوچکی ہے واللہ اعلم۔
میں کہتا ہوں کہ بنی نبیت منسوب ہیں نبیت کی طرف نبیت کا نام عمرو بن اوس ہے وہ عبد الاشہل کے داد اتھے کیوں کہ عبد الاشہل بیٹے ہیں جشم بن خزرج بن نبیت کے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)