ابن عرفجہ بن حارث بن مالک بن کعب بن حارث بن غنم بن سلم بن امرء القیس ابن مالک بن اوس انصاری اوسی۔ غزوہ بدر میں شریک تھے۔ یہ موسی بن عقبہ اور واقدی کا قول ہے۔ کلبی نے بھی ان کا نسب بیان کیاہے اور کہا ہے کہ یہ بدر میں شریک تھے ابو عمر نے بھی ان کا نسب بیان کیا ہے مگر انھوں نے مالک کو اور کعب ثانی کونکال دیا ہے۔ ابن اسحاق نے ان کو اہل بدر میں ذکر نہیں کیا۔ قبیلہ بنی سلیم کے تمام لوگوں کا ذکر ہوچکا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسینے مختصر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)