ابن اوس ثقفی۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں حارث بن عبداللہ بن اوس ثقفی۔ محمد بن سعد نے کہا ہے ہ حارث بن اوس ثقفی کا صحابی ہونا ثابت ہے انھوں ننے نبی ﷺ کسے کئی حدیثیں روایت کی ہیں اور حارث بن عبداللہ بن اوس ثقفی طائف میں رہتے تھے۔ عباد بن عوام نے حجاج بن ارطاۃ سے انھوں نیعبد الملک بن مگیرہ طائی سے انھوں نے عبدالرحمن بلیمانی سے انھوں نے عمرو بن اوس سے انھوں نے حارث بن اوس سے انھوں نے نبی ﷺ سے رویت کی ہے ہ آپ نے فرمایاجو شخص حج کرے یا عمرہ کرے تو اس کو آخری طواف کعبہ کرنا چاہئے۔ اس حدیث کو علی بن عمر بن علی بن محمد مقدمی نے اور عبداللہ بن مابارک نے ور عبلارحیم بن سلیمان وغیرہم نے حجاج سے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ (ان کا نام) حارث بن عبداللہ بن اوس (ہے) ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)