ابن بدل سعدی۔ بعض لوگ کہتے ین یہ حارث بیٹِ ہیں سلیمان بن بدل کے۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے تابعی ہیں ان کی حدیث عبید اللہ بن معاذ نے محمد بن عبداللہ سے شعیثی سے انھوں نے حارث سے روایتک ی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے ہمراہ (اس رویت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس اس وقت مسلمان تھے اور مسلمانوں کے لشکر میں تھے او اس کے بعد کی رویت سے معلوم ہوتا ہے اس وقت کافر تھے اور کافروں کے ساتھ تھے یہی صحیح ہے) شریک تھا جب آپ کے اصحاب کے قدم ہٹ گئے سوا عباس بن عبد المطلب اور ابو سفیان بن حارث بن عبد المطلب کے پس رسول خدا ﷺ نے ایک مٹھی مٹی ہماری طرف پھینکی ہم لوگون کے پیر اکھڑ گئے اور ہمیں یہ معلوم ہوتا تھا کہ تمام شجر اور حجر ہمارے پیچھے چلے آرہے ہیں۔ بکر بن بکار نے شعیثی سے انھوں نے حارث بن سلیم بن بدل سے رویت کیہے ہ انھوں نے کہا حنین میں ہم مشکروں کی طرف تھے نبی ﷺ نے ایک مٹھی کنکریاں مشرکوں کی طرف پھینکیں اور فرمایا شاہت الوجوہ (٭ترجمہ بگڑ گئے چہرے یہ ایک کلمہ بددعا کا ہے کہ کافروں کے چہرے بگڑ جائیں) پس اللہت عالی نے انھیں شکت دے دی۔ ان کی حدیث کادارومدار شعیثی پر ہے اور وہ ضعیف ہیں اور باوجود ضعف کے ان کے برے میں بہت ختلاف ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)