ابن غریۃ۔ اور بعض لوگ ان کو غزیہ بن حارث کہت یہیں۔ ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ ان سے عبداللہ بن رافع نے روایت کی ہے۔ یحیی بن حمزہ نے اسحاق بن عبداللہ سے انھوں نے عبداللہ بن رافع سے انھوں نے حارث بن غزیہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خداﷺ سے سنا آپ فتح مکہ کے دن فرماتے تھے کہ بعد فتح کے اب ہجرت باقی نہیں ہے اب صرف ایمان اور نیت (نیک) اور جہاد باقی ہے اور عورتوں سے متعہ کرنا حرام ہے اس حدیث کو سوید بن عبد العزیز نے اسحاق بن عبد اللہ بن ابی فردہ سے انھوں نے عبداللہ بن ابی رافع سے روایت کیا ہے ان کا تذکرہ تینوں ن یلکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)