ابن ہانی بن ابی شحر بن جبلہ بن جبلہ بن عدی بن ربیعہ بن معاویہ اکرمیں۔ کندی ۔ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے حاضر ہوئے اور جنگ ساباط میں شریک تھے جنگ ساباط عراق میں اس جنگ کا نام ہے جب حضرت سعد نے قادسیہ سے مدائن پر حملہ کیا جب مقام ساباط میں پہنچے تو سخت جنگ ہوئی اس دن انھوں نے بہت خون ریزی کی دشمن نیان کو گھیر لیا تو انھوں نے پکارا اے حکرا اے حکریہ ایک یمنی لغت ہے مراد ان کی حجر بن عدی تھے چنانچہ حجر ان کے پاس آئے اور انھوں نے ان کو چھڑایا اس روز ان کو دو ہزار پانچ سو انعام ملا تھا۔ یہ کلبی اور ابن شاہین کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے ابن شاہین سے نقل کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)