ابن حارث ازدی۔ انک ی حدیچ محمدبن ابی قیس نے عبد الاعلی بن بلال سے انھوں نے حارث سے انھوں نے نبیﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ جب کھانا کھاتے تھے یا پانی پیتے تھے تو فرماتے تھے کہ اللھم لک الحمد اطعمت و سقیت و اشبعت و اویت فلک الحمد غیر مکفور ولا مودع ولا مستغنی عنک (٭ترجمہ اے اللہ تیرا شکر ہے تو (میں) کھلایا پلایا اور وسیع کر دیا اور رہنے کو جگہ دی تیرا شکر منایا نہیں جاسکتا اور نہ ترک کیا جاسکتا ہے اور نہ تجھے بے پروائی ہے) ان کا تذکرہ ابو عمر نے اسی طرح مختصر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)