ابن حارث بن کلدہ بن عمرو بن علاج بن ابی سلمہ بن عبدالعزی بن غیرۃ بن عوف بن ثقیف۔ ان کے والد عربکے طبیب اور حکیمت ھے۔ اپنی قوم کے شڑیف لوگوں میں سے تھے اور ان کے والد حارث بن کلدہ شروع اسلام میں مرچکے تھے ان کا اسلام لانا ثابت نہیں ہوا۔ رویت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے سعد بن معاذ کو حکم دیا تھا کہ ان کے پاس جائیں اور ان سے اپنی بیماری کی کیفیت پوچھیں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ طبی معاملات میں کافروں سے رائے طلب کرنا جائز ہے اگر وہ طب کے ماہر ہوں ہم نے یہ قصہ حارث بن کلدہ کے بیان میں لکھا ہے۔ انک ا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)