ابن جمہ شمہ خثعمی۔ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ان سے ان کے بیٹے حمیری ابن حارث نے روایت کی ہے کہ یہ نبی ﷺ کے حضور میں گئے تھے اور اپنے تمام ساتھیوں کے لئے جان و مال کی امان آپ سے طلب کی تھی حضرت نے انھیں ایک تحریر لکھ دی تھی اور ان کو اپنے ملک میں فلاں فلاں باتوں کی اجازت دی تھی ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)