ابن کعب جاہلی۔ عبدان نے کہا ہے کہ میں نے احمد بن سیار سے سنا وہ کہتے تھے کہ یہ حارث جاہلی ہیں انھوں نے خود اپنا حال بیان کیا ہے کہ ان کی عمر ایک سو ساٹھ برس کی ہوچکی تھی۔ یہ بھی بیان کیا ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹوں کو بہت عمدہ عمدہ باتوں کی نصیحت کی تھی جس سے ان کا مسلمان ہونا معلوم ہوتا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)