ابن حذام۔ عبدان نے ان کو ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نبی ﷺ سے ملے تھے اور آپ کو ایک شکار جو خود انھوں نے کیا تھا ہدیہ میں دیا تھا حضرت نے اسے لے لیا اور نوش فرمایا اور رسول خدا ﷺ نے ان کو ایک عدنی عمامہ دیا تھا۔ انکا شمار اہل شام میں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے مختصر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)