ابن خفیف سکولی کندی۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں (ان کا نام) غضیف بن حارث (ہے) مگر پہلا ہی قول صحیح ہے۔ انکا شمر اہل شام میں ہے۔ حمس میں رہتے تھے ان سے یونس بن سیف عبسی نے رویتکی ہے کہ یہ کہتے تھے میں کوئی بات بھولتا نہیں ہوں میں یہ بات بھی نہیں بھولتا کہ میں نے رسول خدا ﷺ کو دیکھا آپ نماز میں اپنا داہنا ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے تھے ان کا تزکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)