ابن خالد بن صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ۔ محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی کے دادا ہیں مہاجرین اولین میں سے ہیں۔ انھوں نے اپنی بی بی ریطہ بنت حارث بن حبیلہ بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم کے ساتھ سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی ان کا اور ان بی بی کا نسب عامر میں جاکے مل جاتا ہے۔ بعض لوگوں کا بیان ہے کہ انھوں نے جعفر بن ابی طالب کے ہمراہ حبش کی طرف پھر دوبارہ ہجرت کی تھی اور وہیں حبش میں ان کی اولاد یعنی موسی اور عائشہ اور زینب اور فاطمہ پیدا ہوئی تھیں یہ سب بچے حبش ہی میں مر گئے تھے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان کے والد انھیں حبش سے نبی ﷺ کے پاس لئے ہوئے آرہے تھے اثنائے راہ میں انھوں نے کہیں پانی پیا (اس پانی میں نہ معلوم کی اتھا کہ) سب مر گئے صرف یہی تنہا بچ رہے جب یہ مدینہ پہنچے تو نبی ﷺ نے یزید بن ہاشم بن مطلب بن عبد مناف کی لڑکی سے ان کا
نکاح کر دیا۔ ابو عمر نے ان کے تذکرہ میں ان کے ان اولاد کے نام میں جو مرے تھے ایک نام ابراہیم لکھا ہے اور اس کو انھوں نے زبیر سے روایت کیا ہے مگر زبیر نے ان کا ذکر نہیں لکھا۔ ان کے ایک بیٹے ابراہیم تھے جو ان کے بعد زندہ رہے محمد بن ابراہیم بن حارث فقیہ انھیں کی اولاد سے ہیں شاید ان کا کوئی اور لڑکا بھی ہو جس کا نام ابراہیم ہو۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ اور ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے ان کا ذکر لکھا ہے حالانکہ ابن مندہ کی کتاب میں ان کا ذکر بہت طول کے ساتھ ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)