ابن خمیر اشجعی۔ بنی سلمہ کے حلیف ہیں۔ انصار میں سے ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ بنی خزرج کے حلیف ہیں موسی بن عقبہ نے ان کا ذکر شرکای بدر میں کیا ہے اور یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے ان لوگوں کینام میں جو غزوہ بدر میں شریک تھے حارثہ بن خمیر اور عبداللہ بن نمیر کا بھی نام نقل کیا ہے یہ دونوں قبیلہ اشجع کے حلیف تھے۔ اور ابراہیم بن سعد نے اور سلمہ نے ابن اسحاق سے شرکائے بدر کے
ناموں میں خارجہ بن حمیر اور عبداللہ بن حمیر کا نام نقل کیا ہے کہ یہ دونوں قبیلہ اشجع سے تھے اور بنی سلمہ کے حلیف تھے اور واقدی نے حمزہ بن حمیر لکھا ہے ہم ان شاء اللہ تعالی حمزہ کے نام میں ان کو بھی ذکر کریں گے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ابو عمر نے جو یہ کہا ہے کہ یہ بنی سلمہ کے حلیف ہیں اور انصار میں سے ہیں اور بعض لوگوںنے کہا ہے کہ یہ بنی خزرج کے حلیف ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی اختلاف ہے حالانکہ یہ اختلاف نہیں ہے۔ بنی سلمہ خزرج ہی سے ہیں پس جب یہ ان کے حلیف ہوئے تو خزرج کے حلیف ہوگئے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)