ابن خزامہ ضبی بلالی اسی سند سے جو حارث بن حکیم کے بیان میں مذکور ہوئی سیف بن محمد بن صعب بن ہلال ضبی سے مروی ہے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا حر بن خضرامہ آئے (ہلال ضبی نے (ان کا نام) ایسا ہی بیان کیا ہے) اور وہ بنی عبس کے حیف تھے مدینہ میں کچھ بکریاں اور کچھ غلام بیچنے کے لئے لے گئے تھے مگر تھوڑے ہی دنوں کے بعد ان کا انتقال ہوگیا تو نبی ﷺ نے انھیں (اپنے پاس سے) کفن اور حنوط دیا پھر ان کے وارث آئے تو رسول خدا ﷺ نے بکریاں انھیں دلوا دیں اور حکم دیا کہ غلام مدینہ میں بیچ ڈالے جائیں اور ان کی قیمت انھیں دلوا دی بعض لوگوں نے دارقطنی سے انھوں نے منذر سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے (ان کا نام) بجاے حر کے حارث بیان کیاہے واللہ اعلم ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)