ملیکی۔ ان کی حدیث یزید بن عبداللہ بن حارث نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا حارث ملیکی سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا گھوڑے کی پیسانیوں میں خیر و کامیابی قیامت تک وابستہ ہے اور ان کے مالکوں کو اس کا بدلہ ملے گا ان کا تذکرہ ابو عمر نے مختصر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)