ابن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح جمحی۔ مہاجرین حبش میں سے ہیں ان کو ابن مندہ نے ذکر کیا ہے انھوں نے عکرمہ سے انھوں نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جن لوگوں نے سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی ان میں قبیلہ بنی جمح بن عمر سے حارث بن معمر بن حبیب بھی تھے اور ان کے ساتھ ان کی بی بی تھیں جو مظعون کی بیٹھی تھیں۔ سرزمیں حبش میں ان کے بطن سے حاطب پیدا ہوئے تھے۔ اس حدیث کو ابن لہیعہ نے ابو الاسود سے انھوں نے عروہ سے روایت کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)