ابن مخلد۔ عبدان نے اور ابن شاہین نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے حالانکہ یہ تابعی ہیں۔ احمد بن یحیی صوفی نے محمد بن بشر سے انھوںنے سفیان بن سعید سے انھوں نے سہیل سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حارث بن مخلد سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص عورتوں کی دبر میں ادخال کرے گا قیامت کے دن اللہ عزوجل اس کی طرف (رحمت کی) نظر نہ کرے گا۔ احمد بن یحیی نے اس کو اسی طرح مرسل روایت کیا ہے۔ اور معاویہ بن عرو نے محمد بن بشیر سے اس کو روایت کیا ہے اور موسی بن ایمن ثوری سے انھوں نے سہیل سے انھوں نے حارث بن مخلد زرقی سے انھوں نے ابوہریرہ سے روایت کیا ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ایسا فرمایا۔ انکا
تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)