ابن نبیہ۔ ابو عبدالرحمن سلمی نے ان کا ذکر اہل صفہ میں کیا ہے۔ انس بن حارث بن نبیہ نے اپنے والد حارث بن بنیہ سے جو نبی ﷺ سکے اصہاب میں سے تھے اور اہل صفہ میں س تھے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا اس وقت حسین آپ کی گود میں تھے آپ فرماتے تھے کہ میرا یہ فرزند سرزمیں عراق میں شہید یا جائے گا جو شخص اس وقت کو پائے وہ اس کی مدد کرے چنانچہ انس بن حارث حضرت حسین کے ساتھ شہید ہوئے انس بن حارث سے یہ بھی مروی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا اپنے باپ سے انھوںنے روایت نہیں کی۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)