ابن نعمان بن اساف بن فضلہ بن عبد بن عوف بن شنم بن مالک بن نجار انصاری خزرجی بخاری۔ ابن اسحاق نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے جو غزوہ موتہ میں شہید ہوئے عدوی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اور احد اور اس کے مابعد کے تمام غزوات میں یہ شریک رہے اور غزوہ موتہ میں شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ ابو علی نے ابو عمر پر استدراک کرنے کی غرض سے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)