ابن نعمان بن رافع بن ثعلبہ بن جشم بن مالک۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا نسب ایسا ہی بیان کیا ہے بعد اس کے انھوں نے خود اپنے قول کی مخالف کی ہے۔ ابن مندہ نے عبدالکریم جزری سے انھوں نے ابن حارث بن نعمان سے انھوں نے اپنے والد حارث بن نعمان انصاری سے کی روایت کی ہے جو بنی عمرو بن عوف سے تھے اور غزوہ بدر میں شریک تھے۔ ابو نعیم نے عروہ سے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف سے شریک بدر ہوئے تھے حارث بن نعمان کا نام بھی نقل کیا ہے یہ نسب علاوہ اس نسب کے ہے جو پہلے بیان کیا گیا اور یہی صحیح ہے۔ ہمیں ابو جعفر نے اپنی سند سے یونس سے انھوں نے ابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو قبیلہ بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف سے شریک بدر تھے حارث بن نعمان بن حرام کا نام نقل کر کے خبر دی اس سے بھی انھیں دونوں کے قول کی تائید ہوتی ہے کہ یہ بنی عمرو بن عوف سے ہیں اور وہ نسب جو شروع تذکرہ میں بیان کیا گیا صحیح نہیں ہے اور یہی ہیں جن کو ابو موسینے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے ذکر کیا ہے ابن مندہ سے ان کے نسب میں غلطی ہوگئی ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)