ابن ربیع بن زیاد بن سفیان بن عبد اللہ بن ناشب بن ہدم بن مود بن غالب بن قطیعہ بن عبس غطفانی عبسی۔ ہشام کلبی نے ابو الشعب عبسی سے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا رسول خدا ﷺ کے حضور میں بنی عبس کے نو آدمی آئے وہ مہاجرین اولین میں سے تھے انھیں میں حارث بن ربیع بن زیاد بھی تھے یہ سب لوگ اسلام لائے تو نبی ﷺ ان کے لئے دعا فرمائی۔ ابن ماکولا نے لکھا ہے کہ ربیع کامل ور عمارہ وہاب اور انس الفوارس اور قیس الحفاظ یہ سب لوگ زیاد کے بیٹے ہیں ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)