ابن رافع بن مکیث۔ بقیہ نے عثمان بن زفر سے انھوں نے محمد بن خالد بن رافع بن مکیث سے انھوں نے اپنے چچا حارث ابن رافع سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا حسن خلق باعث برکت ہے اور کج خلقی باعث نحوست ہے اور نیکی کرنے سے عمر زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس حدیث کو معمر نے عثمان سے روایت کیا ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ یہ حدیث رافع بن مکیث کی بعض اولاد سے مروی ہے اور وہ اس کو رافع بن مکیث سے رویت کرتے ہیں اور یہی صحیح ہے رافع بن مکیث کے نام میں یہ حدیث آئے گی ابو موسی نے ان کا تذکرہ وہیں لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)