ابن رجعی۔ بن بلدمہ بن خناس بن سنان بن عبید بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ بن سعد بن علی بن راشد بن سیاردہ بن یزید ابن جشم بن خزرج۔ کنیت ان کی ابو قتادہ انصاری ہیں خزرجی ہیں پھر بنی سلمہ سے ہوئے۔ رسول خدا ﷺ کے سوار تھے۔ بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام نعمان ہے۔ یہ ابن اسحاق اور ہشام بن کلبی کا قول ہے۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں بلذمہ بالفتح ہے اور بلذمہ میں ذال معمجمہ مضموم ہے ان کا ذکر کنیت کے باب میں آئے گا۔ یہ کنیت ہی سے مشہور ہیں۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)