ابن ثابت بن عبداللہ بن سعد بن عمرو بن قیس بن عمرو بن امرء القیس بن مالک اغز بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث ابن خزرج احد کے دن شہید ہوئے۔ ابو موسی نے ابن شاہین سے ان کا تذکرہ نقل کیا ہے مگر صحیح یہمعلوم ہوتا ہے کہ یہ وہی ہیں جن کا ذکر اس سے پہلے ہوچکا ہے اور ان کے نسب کے ابتدائی ناموں میں غلطی ہوگئی ہے کیوں کہ پہلے تذکرہ میں انھوں نے ان کے پردادا کا نام) سعید لکھاہے اور اس تذکرہ میں سعد لکھا ہے اور اس تذکرہ میں عبداللہ کو زیادہ کر دیا ہے باقی سب یکساں ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)