ابن تیع رعینی۔ نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے گئے تھے اور فتح مصر میں شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابن یونس نے کیا ہے۔ ابو عمر نے ان کا تذکرہ مختصر لکھا ہے۔ ابن ماکولا نے لکھاہیک ہ تبیع بفتح تاے فوقانیہ و کسرہائے موحد سے اور انھوں نے کہا ہے کہ عبد الغنی نے بضم تاو فتح ہائے موحدہ بیان کیا ہے اور ابو عمر نے بھی عبد الغنی کے مثل بضم تا و فتح بابیان کیا ہے۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)