ابن یزید جہنی۔ عبدان نے ان کو ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے احمد بن سیار سے سنا وہ کہتے تھے کہ یہ ایک شخص ہیں اصہاب نبی ﷺ سے قبیلہ جہنیہ سے ہیں ان کی کوئی حدیث معلوم نہیں مگر ان کا ذکر ابو الیسر کی حدیث میں ہے۔ جابر بن عبداللہ نے رویت کی ہے کہ ابو العسیر کہتے تھے میرا کچھ مال حارث ابن یزید جہنی کے ذمہ تھا اور وہ بہت دنوں ان کے پاس رہا یہ حدیث مشہور ہے۔ حسن بن زیاد نے حارث بن یزید جہنی سے رویت کی ہے کہ وہ کہتے تھے نبی ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ رکے ہوئے پانی میں پیشاب کیا جائے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)