ابن سہل بن ابی صعصعہ۔ اناری ہیں بنی مازن بن نجار سے۔ غزوہ طائف میں شہید ہوئے تھے ان کی کوئی روایت معلوم نہیں۔ ہمیں ابو جعفر یعنی عبید اللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند سے یونس بن بکیر تک روایت کر کے خبر دی وہ ابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو انصار سے غزوہ طائف میں شہید ہوئے تھے بنی مازن بن نجار سے حارث بن سہل بن ابی صعصعہ کا نام روایت کرتے تھے یہ ابن مندہ کا قول ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض متاخرین نے ان کا ذکر کیا ہے اور ان سے اس میں وہم ہوگیا ہے اور انھوں نے تصحیف کر دی ہے ان کا صحیح نام حباب بن سہل بن صعصعہ ہے اور انھوں نے اپنی سند سے ابو جعفر نفیلی سے انھوں نے ابن اسحاق سے ان لوگوں کے ناموں میں جو انصار کی شاخ بنی مازن بن نجار سے غزوہ طائف میں شہید ہوئے حباب بن سہل ابن ابی صعصعہ کا نام روایت کیا ہے۔ انک ا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ ابو نعیم نے ابن مندہ پر ناحق الزام لگایا ہے کہ انھوں نے تصحیف کی۔ ابن بکیر نے ابن اسحاق سے ایسا ہی نقل کیا ہے جیسا ہم نے بیان کیا اور ابن ہشام بکائی سے انھوں نے ابن اسحاق ے نقل کیا ہے اور سلمہ نے بھی ابن اسحاق سے ایسا ی نقل کیا ہے۔ اور ابو عمر نے بھی ابن مندہ کے مثل ان کا تذکرہ لکھا ہے مگر انھوں نے اپنے قول کو کسی کی طرف منسوب نہیں کیا اور یہ کوئی پہلا نام نہیں ہے جس میں اختلاف ہوا ہو وہم اگر ہوا ہے تو نفیلی سے ہوا ہے کیوں کہ تین آدمیوں نے ابن اسسحاق سے ابن مندہ کے مثل نقل کیا ہے پس ایک شخص کے کہنے سے تین آدمیوں کا قول رد نہیں کیا جاسکتا۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)